شہری کی دیہاتی کے لئے بیع کی حرمت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، ابن طاو س، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قافلہ سے آگے جا کر ملنے سے منع فرمایا اور یہ کہ شہری دیہاتی کا مال فروخت کرے طاؤس کہتے ہیں میں نے ابن عباس ؓ سے عرض کیا شہری دیہاتی کی بیع کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے کہا وہ بستی والے کے لئے دلال نہ بنے۔