صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3806
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَلِبْسَتَيْنِ نَهَی عَنْ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ فِي الْبَيْعِ وَالْمُلَامَسَةُ لَمْسُ الرَّجُلِ ثَوْبَ الْآخَرِ بِيَدِهِ بِاللَّيْلِ أَوْ بِالنَّهَارِ وَلَا يَقْلِبُهُ إِلَّا بِذَلِکَ وَالْمُنَابَذَةُ أَنْ يَنْبِذَ الرَّجُلُ إِلَی الرَّجُلِ بِثَوْبِهِ وَيَنْبِذَ الْآخَرُ إِلَيْهِ ثَوْبَهُ وَيَکُونُ ذَلِکَ بَيْعَهُمَا مِنْ غَيْرِ نَظَرٍ وَلَا تَرَاضٍ
بیع ملامسہ اور منابذہ کے باطل کرنے کے بیان میں
ابوطاہر، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عامربن سعد بن ابی وقاص، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کی بیع اور دو قسم کے لباس سے منع فرمایا ہے بیع میں ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا اور ملامسہ یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے کے کپڑے کو دن یا رات میں چھولے اور اس کو صرف اسی لئے ہی الٹے اور منابذہ یہ ہے کہ ایک آدمی اپنے کپڑے دوسرے کی طرف پھینکے اور دوسرا اس کی طرف اپنا کپڑا پھینک دے اور اس طرح ان دونوں کے درمیان جو بیع بن دیکھے اور بغیر رضا کے منعقد ہوجائے۔
Top