صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 830
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حُوَيْرِثٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی حَاجَتَهُ مِنْ الْخَلَائِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَأَکَلَ وَلَمْ يَمَسَّ مَائً قَالَ وَزَادَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لَهُ إِنَّکَ لَمْ تَوَضَّأْ قَالَ مَا أَرَدْتُ صَلَاةً فَأَتَوَضَّأَ وَزَعَمَ عَمْرٌو أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
بے وضو کھانا کھانے کا جواز اور وضو کے فوری طور پر ضروری (لازم) نہ ہونے کے بیان میں
محمد بن عمرو بن عباد بن جبلہ، ابوعاصم، ابن جریج، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنی حاجت سے فارغ ہو کر آئے تو کھانا آپ ﷺ کے قریب کیا گیا آپ ﷺ نے کھایا اور پانی کو ہاتھ نہ لگایا سعید بن حویرث ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ کو کہا گیا کہ آپ ﷺ نے وضو نہیں کیا آپ ﷺ نے فرمایا میں نماز کا ارادہ کرتا ہوں جو وضو کروں۔
Top