صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 829
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ مَوْلَی آلِ السَّائِبِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْغَائِطِ فَلَمَّا جَائَ قُدِّمَ لَهُ طَعَامٌ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَوَضَّأُ قَالَ لِمَ أَلِلصَّلَاةِ
بے وضو کھانا کھانے کا جواز اور وضو کے فوری طور پر ضروری (لازم) نہ ہونے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، محمد بن مسلم، عمرو بن دینار، سعید بن حویرث، سائب، ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے جب آپ ﷺ آئے تو آپ ﷺ کی طرف کھانا لایا گیا اور آپ ﷺ کو کہا گیا یا رسول اللہ ﷺ کیا آپ ﷺ وضو نہ کریں گے آپ ﷺ نے فرمایا کیوں کیا نماز کے لئے؟
Top