صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 827
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَائِ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَذَکَرُوا لَهُ الْوُضُوئَ فَقَالَ أُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ فَأَتَوَضَّأَ
بے وضو کھانا کھانے کا جواز اور وضو کے فوری طور پر ضروری (لازم) نہ ہونے کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابوربیع، زہرانی، حماد بن زید، ابوربیع، حماد، عمرو بن دینار، سعید بن حویرث، ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بیت الخلاء سے نکلے تو آپ ﷺ کے لئے کھانا لایا گیا وہاں پر موجود لوگوں نے آپ ﷺ کو وضو کے لئے یاد کرایا تو آپ ﷺ نے فرمایا میں جب نماز کے ادا کا ارادہ کرتا ہوں تو وضو کرتا ہوں۔
Top