صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 815
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الرَّبِيعِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَعْلَةَ السَّبَإِيُّ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ إِنَّا نَکُونُ بِالْمَغْرِبِ فَيَأْتِينَا الْمَجُوسُ بِالْأَسْقِيَةِ فِيهَا الْمَائُ وَالْوَدَکُ فَقَالَ اشْرَبْ فَقُلْتُ أَرَأْيٌ تَرَاهُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ دِبَاغُهُ طَهُورُهُ
مردار کی کھال رنگ دینے سے پاک ہوجانے کے بیان میں
اسحاق بن منصور، ابوبکر بن اسحاق، عمرو بن ربیع، یحییٰ بن ایوب، جعفر بن ربیعہ، ابوخیر، حضرت ابن واعلہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے سوال کیا کہ ہم مغربی ملک میں رہتے ہیں ہمارے پاس مجوس مشکوں میں پانی لاتے ہیں تو آپ نے فرمایا پی لیا کرو میں نے کہا کیا یہ آپ کی رائے ہے تو ابن عباس ؓ نے فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کھال کو رنگ دینا اس کو پاک کردیتا ہے۔
Top