صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 814
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ ابْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ قَالَ رَأَيْتُ عَلَی ابْنِ وَعْلَةَ السَّبَإِيِّ فَرْوًا فَمَسِسْتُهُ فَقَالَ مَا لَکَ تَمَسُّهُ قَدْ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ إِنَّا نَکُونُ بِالْمَغْرِبِ وَمَعَنَا الْبَرْبَرُ وَالْمَجُوسُ نُؤْتَی بِالْکَبْشِ قَدْ ذَبَحُوهُ وَنَحْنُ لَا نَأْکُلُ ذَبَائِحَهُمْ وَيَأْتُونَا بِالسِّقَائِ يَجْعَلُونَ فِيهِ الْوَدَکَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ دِبَاغُهُ طَهُورُهُ
مردار کی کھال رنگ دینے سے پاک ہوجانے کے بیان میں
اسحاق بن منصور، ابوبکر بن اسحاق، ابوبکر، ابن منصور، عمرو بن ربیع، یحییٰ بن ایوب، یزید بن ابی حبیب، ابوخیر سے روایت ہے کہ میں نے ابن وعلہ سبائی کو ایک پوستین پہنے ہوئے دیکھا تو میں نے اس کو چھوا انہوں نے کہا آپ کو کیا ہے کہ اس کو چھوتے ہو حالانکہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے پوچھا کہ ہم مغربی ممالک میں قوم بربر اور آتش پرستوں کے ساتھ سکونت پذیر ہیں وہ اپنی مذبوحہ بکری لاتے ہیں اور ہم ان کا مذبوحہ نہیں کھاتے اور ہمارے پاس مشکوں میں چربی ڈال کر لاتے ہیں تو ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اس کو رنگ دینا اس کو پاک کردیتا ہے۔
Top