صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 780
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مَحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ الْمَلِيِّ عَنْ الْمَلِيِّ يَعْنِي بِقَوْلِهِ الْمَلِيِّ عَنْ الْمَلِيِّ أَبُو أَيُّوبَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي أَهْلَهُ ثُمَّ لَا يُنْزِلُ قَالَ يَغْسِلُ ذَکَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ
جماع سے اوائل اسلام میں غسل واجب نہ ہوتا تھا یہاں تک کہ منی نہ نکلے اس حکم کے منسوخ ہونے اور جماع سے غسل واجب ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، ہشام بن عروہ، ابوایوب، ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو اپنی اہلیہ سے ہم بستر ہوا اور انزال نہ ہوا کہ وہ اپنے آلہ تناسل کو دھوئے اور وضو کرے۔
Top