صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 772
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَنْقُلُ مَعَهُمْ الْحِجَارَةَ لِلْکَعْبَةِ وَعَلَيْهِ إِزَارُهُ فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ عَمُّهُ يَا ابْنَ أَخِي لَوْ حَلَلْتَ إِزَارَکَ فَجَعَلْتَهُ عَلَی مَنْکِبِکَ دُونَ الْحِجَارَةِ قَالَ فَحَلَّهُ فَجَعَلَهُ عَلَی مَنْکِبِهِ فَسَقَطَ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ قَالَ فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِکَ الْيَوْمِ عُرْيَانًا
ستر چھپانے میں احتیاط کرنے کا بیان
زہیر بن حرب، روح بن عبادہ، زکریا بن اسحاق، عمرو بن دینار، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ تعمیر کعبہ میں نبی کریم ﷺ لوگوں کے ساتھ پتھر لا رہے تھے اور آپ ﷺ نے تہبند باندھا ہوا تھا آپ ﷺ کو آپ کے چچا عباس ؓ نے کہا اے بھتجے اپنے ازار اتار کر اپنے کندھوں پر رکھ لو پتھر کے نیچے جابر کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اس کو اپنے کندھے پر رکھا تو غش کھا کر گرپڑے اس کے بعد آپ ﷺ کو برہنہ حالت میں نہیں دیکھا گیا۔
Top