غسل کرنے والا کپڑے وغیرہ کے ساتھ پردہ کرے۔
اسحاق بن ابراہیم، موسیٰ قاری، زائدہ، اعمش، سالم بن ابی جعد، کریب، ابن عباس، حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا اور میں نے آپ ﷺ کے لئے پردہ ڈالا پھر آپ ﷺ نے غسل فرمایا۔