صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 759
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ عِرَاکٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ أَمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّمِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَأَيْتُ مِرْکَنَهَا مَلْآنَ دَمًا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْکُثِي قَدْرَ مَا کَانَتْ تَحْبِسُکِ حَيْضَتُکِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي
مستحاضہ اور اس کے غسل اور نماز کے بیان میں
محمد بن رمح، لیث، قتیبہ بن سعید، لیث، یزید بن حبیب، جعفر، عراک سے روایت ہے کہ ام حبیبہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے خون کے بارے میں پوچھا حضرت عائشہ ؓ نے کہا کہ میں نے اس کے نہانے کا برتن دیکھا وہ خون سے بھرا ہوا تھا تو اس کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جتنے دن تجھ کو حیض آتا تھا اتنے دن ٹھہری رہ پھر غسل کر اور نماز ادا کر۔
Top