مستحاضہ اور اس کے غسل اور نماز کے بیان میں
ابوعمران، محمد بن جعفربن زیاد، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، عمرہ بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور وہ سات سال سے مستحاضہ تھی باقی حدیث پہلی کی طرح ہے۔ محمد بن مثنی، سفیان بن عیینہ، زہری، عمرہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بنت جحش سات سال سے مستحاضہ تھی باقی حدیث پہلی حدیث کی طرح ہے۔