صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 752
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ کِلَاهُمَا عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَتْ أَسْمَائُ بِنْتُ شَکَلٍ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ تَغْتَسِلُ إِحْدَانَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ الْحَيْضِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ
حیض کا غسل کرنے والی عورت کے لئے مشک لگا روئی کا ٹکڑا خون کی جگہ میں استعمال کرنے کے استحباب کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوحواص، ابراہیم بن مہاجر، صفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ اسما بنت شکل رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ جب ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو تو وہ کیسے غسل کرے باقی حدیث گزر چکی ہے اس میں غسل جنابت کا ذکر نہیں ہے۔
Top