صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 747
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ بَلَغَ عَائِشَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَأْمُرُ النِّسَائَ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُئُوسَهُنَّ فَقَالَتْ يَا عَجَبًا لِابْنِ عَمْرٍو هَذَا يَأْمُرُ النِّسَائَ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُئُوسَهُنَّ أَفَلَا يَأْمُرُهُنَّ أَنْ يَحْلِقْنَ رُئُوسَهُنَّ لَقَدْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَلَا أَزِيدُ عَلَی أَنْ أُفْرِغَ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثَ إِفْرَاغَاتٍ
غسل کرنے والی عورتوں کی مینڈھیوں کے حکم کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن حجر، ابن علیہ، یحیی، اسماعیل، ایوب، ابوزبیر، عبید بن عمیر، سیدہ عائشہ صدیقہ ﷺ سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ عورتوں کو غسل کے وقت سروں کو کھولنے کا حکم دیتے تو آپ ؓ نے فرمایا ابن عمر ؓ کے لئے تعجب ہے کہ وہ عورتوں کو غسل کے وقت اپنے سروں کو کھولنے کا حکم دیتے ہیں اور ان کو سروں کے منڈانے ہی کا حکم کیوں نہیں کردیتے حالانکہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کرتے اور میں اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالنے سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی تھی۔
Top