صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 724
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمِنْدِيلٍ فَلَمْ يَمَسَّهُ وَجَعَلَ يَقُولُ بِالْمَائِ هَکَذَا يَعْنِي يَنْفُضُهُ
غسل جنابت کے طریقے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن ادریس، اعمش، سالم، کریب، ابن عباس، ام المومنین حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس رومال لایا گیا لیکن آپ ﷺ نے اسے نہیں چھوا اور بدن سے پانی کو ہاتھوں سے جھاڑتے رہے۔
Top