صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 711
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِکٍ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَرْأَةِ تَرَی فِي مَنَامِهَا مَا يَرَی الرَّجُلُ فِي مَنَامِهِ فَقَالَ إِذَا کَانَ مِنْهَا مَا يَکُونُ مِنْ الرَّجُلِ فَلْتَغْتَسِلْ
منی عورت سے نکلنے پر غسل کے وجوب کے بیان میں
داؤد بن رشید، صالح بن عمر، ابومالک، انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو اپنے خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا جب اس سے وہی چیز نکلے جو آدمی سے نکلتی ہے تو غسل کرے۔
Top