صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 708
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا مِسْکِينٌ يَعْنِي ابْنَ بُکَيْرٍ الْحَذَّائَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَطُوفُ عَلَی نِسَائِهِ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ
جنبی کے سونے کے جواز اور اس کے لئے شرمگاہ کا دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے جب وہ کھانے پینے سونے یا جماع کرنے کا ارادہ کرے۔
حسن بن احمد بن ابی شعیب حرانی، مسکین ابن بکیر، شعبہ، ہشام بن زید، انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک ہی غسل کے ساتھ اپنی ازواج مطہرات ؓ کے پاس سے ہو آتے تھے۔
Top