صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 695
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَهُشَيْمٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُنْذِرِ بْنِ يَعْلَی وَيُکْنَی أَبَا يَعْلَی عَنْ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً وَکُنْتُ أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَکَانِ ابْنَتِهِ فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ يَغْسِلُ ذَکَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ
مذی کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابومعاویہ، ہشیم، اعمش، منذر بن یعلی، ابن حنفیہ، حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ مجھے کثرت سے مذی آتی تھی اور میں حیاء کرتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں سوال کروں آپ ﷺ کی صاحبزادی کے میرے نکاح میں ہونے کی وجہ سے، تو میں نے حضرت مقداد بن اسود کو حکم دیا انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنے آلہ تناسل کو دھولے اور وضو کرے۔
Top