سنن النسائی - - حدیث نمبر 4478
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ أَرَادَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی الْعَجَمِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ الْعَجَمَ لَا يَقْبَلُونَ إِلَّا کِتَابًا عَلَيْهِ خَاتَمٌ فَاصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ قَالَ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ
نبی ﷺ کا انگوٹھی بنوانے کے بیان میں جب آپ ﷺ عجم والوں کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرماتے۔
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام ابوقتادہ، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ جب اللہ کے نبی ﷺ نے عجم والوں کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ عجم والے بغیر مہر کے خط کو قبول نہیں کرتے تو آپ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی راوی کہتے ہیں گویا کہ میں اب بھی آپ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں اس انگوٹھی کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔
Anas reported that when Allahs Apostle ﷺ decided to write (letters) to non-Arabs (i. e. Persian and Byzantine Emperors) it was said to him that the non-Arabs would not accept a letter but that having a seal over it; so he (the Holy Prophet) got a silver ring made. He (Anas) said: I perceive as if I am looking at its brightness in his hand.
Top