صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3387
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الْخَرَّاطِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ مَرَّ بِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْتُ لَهُ کَيْفَ سَمِعْتَ أَبَاکَ يَذْکُرُ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی قَالَ قَالَ أَبِي دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ بَعْضِ نِسَائِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْمَسْجِدَيْنِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی قَالَ فَأَخَذَ کَفًّا مِنْ حَصْبَائَ فَضَرَبَ بِهِ الْأَرْضَ ثُمَّ قَالَ هُوَ مَسْجِدُکُمْ هَذَا لِمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ قَالَ فَقُلْتُ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَاکَ هَکَذَا يَذْکُرُهُ
اس مسجد کے بیان میں جس کے بنیاد تقوی پر رکھی گئی
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، حمید، حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی سعید خدری ؓ میرے پاس سے گزرے حضرت ابوسلمہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ نے اپنے باپ سے اس مسجد کے بارے میں کیا ذکر سنا ہے جس مسجد کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے۔ حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے باپ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات ؓ میں سے کسی زوجہ مطہرہ کے گھر میں گیا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ان دو مسجدوں میں سے کونسی وہ مسجد ہے کہ جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے؟ حضرت عبدالرحمن کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے کنکریوں کی ایک مٹھی لے کر اسے زمین پر مارا پھر فرمایا کہ تمہاری وہ مسجد یہ مسجد مدینہ ہے کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ کے باپ سے اسی طرح ذکر کرتے ہوئے سنا ہے۔
Top