احرام کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے جواز کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، قتیبہ بن سعید، قتیبہ، معاویہ بن عمار، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور قتیبہ نے کہا کہ آپ ﷺ فتح مکہ کے دن اس حال میں داخل ہوئے کہ آپ ﷺ کے سر پر سیاہ عمامہ تھا اور آپ ﷺ احرام کے بغیر تھے۔