صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3297
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ هَلْ سَمِعْتَ فِي الْإِقَامَةِ بِمَکَّةَ شَيْئًا فَقَالَ السَّائِبُ سَمِعْتُ الْعَلَائَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلْمُهَاجِرِ إِقَامَةُ ثَلَاثٍ بَعْدَ الصَّدَرِ بِمَکَّةَ کَأَنَّهُ يَقُولُ لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا
مہاجر کے مکہ مکرمہ میں قیام کرنے کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، سلیمان یعنی ابن بلال، حضرت عبدالرحمن بن حمید ؓ سے روایت ہے انہوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے سنا وہ سائب بن یزید سے پوچھتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ کیا تو نے مکہ میں قیام کرنے کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ حضرت سائب کہنے لگے کہ میں نے حضرت علاء بن حضرمی ؓ سے سنا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا آپ ﷺ مہاجر کے لئے فرماتے ہیں کہ وہ منیٰ سے واپسی کے بعد مکہ میں تین دن تک قیام کرسکتا ہے گویا کہ آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ وہ اس سے زیادہ نہ کرے۔
Top