صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3280
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَقْبَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبُو طَلْحَةَ وَصَفِيَّةُ رَدِيفَتُهُ عَلَی نَاقَتِهِ حَتَّی إِذَا کُنَّا بِظَهْرِ الْمَدِينَةِ قَالَ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ ذَلِکَ حَتَّی قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ
اس بات کے بیان میں کہ جب حج وغیرہ کے سفر سے واپس لوٹا جائے تو کیا دعائیں پڑھے
زہیر بن حرب، اسماعیل بن علیۃ، یحییٰ بن ابی اسحاق، حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت ابوطلحہ ؓ نبی ﷺ کے ساتھ واپس آرہے تھے اور حضرت صفیہ ؓ آپ ﷺ کے پیچھے آپ ﷺ کی اونٹنی پر سوار تھیں یہاں تک کہ جب ہم مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہم لوٹ کر آنے والے ہیں توبہ کرنے والے ہیں اور اپنے پروردگار کی عبادت کرنے والے ہیں حمد بیان کرنے والے ہیں یہاں تک کہ آپ ﷺ یہی کلمات فرماتے ہوئے مدینہ منورہ میں داخل ہوگئے۔
Top