حاجی اور غیر حاجی کے لئے کعبة اللہ میں داخلے اور اس میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن رمح، لیث، ابن شہاب، حضرت سالم ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور حضرت اسامہ اور حضرت بلال اور حضرت عثمان ؓ بھی آپ کے ساتھ تھے اور دروازہ ان پر بند ہوگیا تو جب دروازہ کھولا گیا تو سب سے پہلے میں داخل ہوا اور میں حضرت بلال ؓ سے ملا اور ان سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے کعبہ میں نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں آپ ﷺ نے درمیانی ستونوں کے درمیان نماز پڑھی۔