صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْفِرَ إِذَا صَفِيَّةُ عَلَی بَابِ خِبَائِهَا کَئِيبَةً حَزِينَةً فَقَالَ عَقْرَی حَلْقَی إِنَّکِ لَحَابِسَتُنَا ثُمَّ قَالَ لَهَا أَکُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَانْفِرِي
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ جب نبی ﷺ نے ارادہ فرمایا کہ مکہ سے واپس چلیں تو دیکھا کہ دروازے پر حضرت صفیہ ؓ اد اس اور غمزدہ کھڑی ہیں حائضہ ہونے کی وجہ سے آپ ﷺ نے فرمایا تو تو ہمیں روک رکھے گی پھر حضرت صفیہ ؓ سے فرمایا کہ کیا تو نے قربانی کے دن طواف کرلیا تھا؟ حضرت صفیہ ؓ نے عرض کیا کہ ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا تو پھر چلو۔
Top