صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3225
و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنَّا نَتَخَوَّفُ أَنْ تَحِيضَ صَفِيَّةُ قَبْلَ أَنْ تُفِيضَ قَالَتْ فَجَائَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَابِسَتُنَا صَفِيَّةُ قُلْنَا قَدْ أَفَاضَتْ قَالَ فَلَا إِذَنْ
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، افلح، قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ ؓ صدیقہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ہمیں ڈر تھا کہ حضرت صفیہ ؓ طواف افاضہ سے پہلے حائضہ ہوجائیں گی حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کیا صفیہ ہمیں روک رکھیں گی؟ ہم نے عرض کیا کہ وہ طواف افاضہ کرچکی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ اب رکنا نہیں۔
Top