صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3214
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ سُئِلَ عَنْ رُکُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْکَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّی تَجِدَ ظَهْرًا
شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے قربانی کے جانور کی سواریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ دستور کے مطابق شدید مجبوری کی حالت میں جب تک دوسری سواری نہ پاؤ سوار ہوجاؤ۔
Top