صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3192
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی الْأُمَوِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ بَکْرٍ عَنْ عَائِشَةَ بَقَرَةً فِي حَجَّتِهِ
قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، سعید بن یحیی، ابن جریج، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی تمام ازواج مطہرات کی طرف سے اور ابوبکر ؓ کی حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ کی طرف سے اپنے حج میں ایک گائے نحر کی یعنی ذبح کی۔
Top