صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3180
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَی بُدْنِهِ وَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِلَحْمِهَا وَجُلُودِهَا وَأَجِلَّتِهَا وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا قَالَ نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا
قربانی کے جانوروں کا گوشت اور ان کی کھال اور ان کی جھول صدقہ کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، عبدالکریم، مجاہد، عبدالرحمن، بن ابی لیلی، حضرت علی ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم فرمایا کہ میں قربانی کے اونٹ پر کھڑا رہوں اور یہ کہ میں ان کے گوشت اور ان کی کھال اور ان کی جھول کو صدقہ کر دوں اور ان میں سے قصاب کو اس کی مزدوری نہ دوں حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ قصاب کو مزدوری ہم اپنے پاس سے دیں گے۔
Top