تشریق کے دنوں میں منی میں رات گزارنے کے وجوب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عباس ؓ بن عبدالمطلب ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اس بات کی اجازت مانگی کہ منیٰ کی راتوں میں زم زم پلانے کے لئے مکہ میں رات گزاریں تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی۔