صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3168
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَرَی التَّحْصِيبَ سُنَّةً وَکَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ يَوْمَ النَّفْرِ بِالْحَصْبَةِ قَالَ نَافِعٌ قَدْ حَصَّبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْخُلَفَائُ بَعْدَهُ
وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن حاتم، ابن میمون، روح بن عبادہ، صخر بن جویریہ، نافع، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ وادی محصب میں ٹھہرنے کو سنت خیال کرتے تھے اور وہ قربانی کے دن ظہر کی نماز وادی محصب میں پڑھا کرتے تھے حضرت نافع ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کے خلفاء محصب کی وادی میں جاتے تھے۔
Top