نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں
سعید بن منصور، عمرو ناقد، زہیر بن حرب، ابن عیینہ، سفیان، زہری، حنظلہ اسلمی، حضرت ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے حضرت ابن مریم (علیہ السلام) (فَجِّ الرَّوْحَاءِ ) الرَّوْحَاءِ کی گھاٹی میں حج یا عمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھیں گے۔