حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں
نصربن علی جہضمی، شعبہ، ایوب، ابی العالیہ البراء، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حج کا احرام باندھا اور ذی الحجہ کی چار تاریخ کی رات گزرنے کے بعد مکہ تشریف لائے اور آپ ﷺ نے صبح کی نماز پڑھی اور فرمایا کہ جس نے صبح کی نماز پڑھ لی ہے تو جو چاہتا ہے کہ عمرہ کرے تو وہ عمرہ کرلے۔