صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2996
و حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَهُمَا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ قَالَ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ أَهْلَلْنَا بِالْحَجِّ فَرَجَعْتُ إِلَی أَنَسٍ فَأَخْبَرْتُهُ مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ کَأَنَّمَا کُنَّا صِبْيَانًا
حج افراد اور قران کے بیان میں
امیہ بن بسطام عیشی، یزید ابن زریع، حبیب بن شہید، بکربن عبداللہ، حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ نبی ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کو جمع کیا ہے حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا ہم نے حج کا احرام باندھا تھا راوی کہتے ہیں کہ میں حضرت انس ؓ کی طرف لوٹا اور میں نے ان کو خبر دی کہ حضرت ابن عمر ؓ کیا کہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ گویا ہم بچے تھے۔
Top