حج افراد اور قران کے بیان میں
سریج بن یونس، ہشیم، حمید، بکر، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو حج اور عمرہ کا اکٹھا تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا ہے بکر کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث حضرت ابن عمر ؓ سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ آپ ﷺ نے اکیلے حج کا تلبیہ پڑھا، بکر کہتے ہیں کہ میں پھر حضرت انس ؓ سے ملا اور میں نے ان کو حضرت ابن عمر ؓ کا قول بیان کا تو حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ تم ہمیں بچہ سمجھتے ہو میں نے نبی ﷺ سے خود سنا آپ ﷺ نے فرمایا (لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا) عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا۔