صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2939
و حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ مَطَرٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَی حَدِيثِ اللَّيْثِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا سَهْلًا إِذَا هَوِيَتْ الشَّيْئَ تَابَعَهَا عَلَيْهِ فَأَرْسَلَهَا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مِنْ التَّنْعِيمِ قَالَ مَطَرٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ فَکَانَتْ عَائِشَةُ إِذَا حَجَّتْ صَنَعَتْ کَمَا صَنَعَتْ مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احرام کی اقسام کے بیان میں
ابوغسان مسمعی، معاذ ابن ہشام، مطر، ابی زبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے نبی ﷺ کے ساتھ حج وعمرہ کا احرام باندھا پھر اس کے بعد لیث کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی اور اس حدیث میں یہ زائد ہے راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نرم دل آدمی تھے حضرت عائشہ ؓ جب بھی آپ ﷺ سے کسی چیز کا مطالبہ کرتیں تو آپ ﷺ اسے پورا فرما دیتے آپ ﷺ نے حضرت عائشہ ؓ کو حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر ؓ کے ساتھ بھیجا تو انہوں نے آپ کو تنعیم سے احرام بندھوا کر عمرہ کرایا ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ جب حج کرتیں تو اسی طرح کرتیں جس طرح انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ حج کیا۔
Top