صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 2901
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَوَقَصَتْهُ نَاقَتُهُ فَمَاتَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا وَلَا تُغَطُّوا وَجْهَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُلَبِّي
محرم جب انتقال کر جائے تو کیا کیا جائے ؟
عبد بن حمید، عبیداللہ بن موسی، اسرائیل، منصور، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ نبی ﷺ کے ساتھ ایک آدمی تھا اونٹنی نے اس کی گردن توڑ دی تو وہ مرگیا نبی ﷺ نے فرمایا اسے غسل دو اور اس کو خوشبو نہ لگاؤ اور نہ ہی اس کا چہرہ ڈھانپو کیونکہ یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتا ہوا اٹھے گا۔
Top