محرم جب انتقال کر جائے تو کیا کیا جائے ؟
ہارون بن عبداللہ، اسود بن عامر، زہیر، ابی زبیر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی جو کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا اس کی سواری نے اس آدمی کی گردن توڑ دی وہ مرگیا تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم فرمایا کہ اسے بیری کے پتوں کے پانی سے غسل دو اور اس کا چہرہ کھلا رکھو راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اور اس کا سر کھلا رکھو کیونکہ یہ قیامت کے دن تلبیہ کہتا ہوا اٹھے گا۔