اس بات کے بیان میں کہ احرام اور غیر احرام والے کے لئے حرم اور غیر حرم میں جن جانوروں کا قتل مستحب ہے۔
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، حضرت ابن شہاب ؓ سے روایت ہے کہ حضرت سالم بن عبداللہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جانوروں میں سے پانچ جانور ایسے ہیں کہ جو کلی طور پر ایذاء دینے والے ہیں ان کے قتل کرنے والوں پر کوئی گناہ نہیں بچھو اور کوا اور چیل اور چوہا اور کاٹنے والا کتا۔