نبی ﷺ کے غزوات کی تعداد کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن آدم، زہیر، ابواسحاق، زید بن ارقم، حضرت زید بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تیئس غزوات میں شرکت کی اور آپ ﷺ نے ہجرت کے بعد ایک حج کیا حجہ الوداع کے علاوہ آپ ﷺ نے اور کوئی حج نہیں کیا۔