صحیح مسلم - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 4682
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْزُو بِأُمِّ سُلَيْمٍ وَنِسْوَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ مَعَهُ إِذَا غَزَا فَيَسْقِينَ الْمَائَ وَيُدَاوِينَ الْجَرْحَی
عورتوں کا مردوں کے ساتھ جہاد کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، جعفر بن سلیمان، ثابت، انس، حضرت انس بن مالک ؓ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جہاد کرتے تو ام سلیم اور انصار کی کچھ عورتیں آپ ﷺ کے ساتھ ہوتیں وہ پانی پلاتیں اور زخمیوں کو دوا دیتیں۔
Top