صحیح مسلم - جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان - حدیث نمبر 7227
حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ أَحَدٌ يُحَاسَبُ إِلَّا هَلَکَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ اللَّهُ يَقُولُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَ ذَاکِ الْعَرْضُ وَلَکِنْ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَکَ
قیامت کے دن حساب کے ثبوت کے بیان میں
عبدالرحمن بن بشر حکم عبدی یحییٰ ابن سعید قطان ابویونس قشیری ابن ابی ملیکہ قاسم سیدہ عائشہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی بھی ایسا آدمی نہیں ہے کہ جس سے حساب مانگا گیا ہو اور وہ ہلاک نہ ہوگیا ہو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا اللہ تعالیٰ نے حسابا یسیرا یعنی آسان حساب نہیں فرمایا آپ ﷺ نے فرمایا یہ تو پیشی ہے لیکن جس سے حساب مانگ لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا۔
Top