صحیح مسلم - جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان - حدیث نمبر 7225
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حُوسِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ فَقُلْتُ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا فَقَالَ لَيْسَ ذَاکِ الْحِسَابُ إِنَّمَا ذَاکِ الْعَرْضُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ
قیامت کے دن حساب کے ثبوت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن حجر اسماعیل ابوبکر بن علیہ ایوب عبداللہ بن ابی ملیکہ ؓ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن جس آدمی کا حساب ہوگیا وہ عذاب میں ڈال دیا گیا میں نے عرض کیا کیا اللہ عزوجل نے نہیں فرمایا فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا تو اس سے حساب لیں گے آسان حساب تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ حساب نہیں ہے بلکہ یہ تو صرف پیشی ہے قیامت کے دن جس سے حساب مانگ لیا گیا وہ عذاب میں ڈال دیا گیا۔
Top