صحیح مسلم - جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان - حدیث نمبر 7186
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْوَکِيعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ مَا بَيْنَ مَنْکِبَيْ الْکَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِلرَّاکِبِ الْمُسْرِعِ وَلَمْ يَذْکُرْ الْوَکِيعِيُّ فِي النَّارِ
اس بات کے بیان میں کہ دوزخ میں ظالم متکبر داخل ہوں گے اور جنت میں کمزور مسکین داخل ہوں گے۔
ابوکریب احمد بن عمر وکیع ابن فضیل ابی حازم حضرت ابوہریرہ ؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ دوزخ میں کافر کے دو کندھوں کے درمیان مسافت تیز رفتار سوار کی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی راوی وکیع نے فی النار یعنی دوزخ کا لفظ نہیں کہا۔
Top