صحیح مسلم - جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان - حدیث نمبر 7182
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ قِيلَ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ثُمَّ ذَکَرَ بِمَعْنَی حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَذَلِکَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَمْ يَقُلْ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْکُرْ أَيْضًا وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَی الدُّنْيَا
اس بات کے بیان میں کہ دوزخ میں ظالم متکبر داخل ہوں گے اور جنت میں کمزور مسکین داخل ہوں گے۔
عثمان بن ابی شیبہ جریر، اعمش، ابوصالح حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب جنت والوں کو جنت میں اور دوزخ والوں کو دوزخ میں داخل کردیا جائے گا تو کہا جائے گا اے جنت والو پھر ابومعاویہ کی روایت کی طرح روایت ذکر کی سوائے اس کے کہ اس میں َذَلِکَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَمْ يَقُلْ کے الفاظ ہیں اور یہ نہیں کہا کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے (آیت) پڑھی اور اپنے ہاتھ مبارک سے دنیا کی طرف اشارہ کیا۔
Top