صحیح مسلم - جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت کا بیان - حدیث نمبر 7155
حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی الْأُمَوِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّکْبِيرَ کَمَا تُلْهَمُونَ النَّفَسَ
جنت والوں کی صفات کے بیان میں اور یہ کہ وہ صبح و شام اپنے رب عزوجل کی پاکی بیان کریں گے۔
سعید بن یحییٰ اموی ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر ؓ نے نبی ﷺ سے مذکورہ حدیث کی طرح روایت نقل کی ہے سوائے اس کے کہ اس میں انہوں نے کہا اور ان کو تسبح و تکبیر سکھائی جائے گی جسطرح کہ تمہیں سانس لینا سکھایا جاتا ہے۔
Top