نماز جنازہ مسجد میں ادا کرنے کے بیان میں
علی بن حجر سعدی، اسحاق بن ابرہیم حنظلی، علی، اسحاق، عبدالعزیز بن محمد، عبدالواحد بن حمزہ حضرت عباد ؓ بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ؓ نے حکم دیا کہ سعد بن ابی وقاص ؓ کا جنازہ مسجد میں لایا جائے تاکہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے لوگوں نے اس بات پر تعجب کیا تو سیدہ ؓ نے فرمایا تم لوگ کتنی جلدی بھول گئے کہ رسول اللہ ﷺ نے سہیل بن بیضاء ؓ کی نماز جنازہ مسجد میں ہی پڑھائی تھی۔