میت پر لحد میں اینٹیں لگانے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، عبداللہ بن جعفر مسوری، اسماعیل بن محمد بن سعد، حضرت عامر بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ سعد بن وقاص ؓ نے اپنے مرض وفات میں فرمایا میرے لئے قبر لحد بنانا اور اس پر کچھ کچی اینٹیں لگانا جیسے رسول اللہ ﷺ کے لئے قبر بنائی گئی تھی۔