صحیح مسلم - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 2237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَعُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ الْعَمِّيُّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُسَيْنٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ لَقَدْ کُنْتُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامًا فَکُنْتُ أَحْفَظُ عَنْهُ فَمَا يَمْنَعُنِي مِنْ الْقَوْلِ إِلَّا أَنَّ هَا هُنَا رِجَالًا هُمْ أَسَنُّ مِنِّي وَقَدْ صَلَّيْتُ وَرَائَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا فَقَامَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ وَسَطَهَا وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ فَقَامَ عَلَيْهَا لِلصَّلَاةِ وَسَطَهَا
نماز جنازہ میں امام میت کے کس حصہ کے سامنے کھڑا ہو؟
محمد بن مثنی، عقبہ بن مکرم عمی، ابوعدی، حسین، عبداللہ بن بریدہ، حضرت سمرہ ؓ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں نوعمر لڑکا تھا میں آپ ﷺ سے احادیث یاد کرتا تھا اور مجھے بولنے سے وہاں موجود مجھ سے زیادہ عمر والوں کے علاوہ کوئی چیز مانع نہ تھی اور میں نے رسول اللہ کے پیچھے ایک ایسی عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو نفاس میں فوت ہوگئی تھی تو رسول اللہ ﷺ نماز جنازہ میں اس کے درمیان کھڑے ہوئے۔
Top