صحیح مسلم - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 2222
حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَرَّتْ جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا مَعَهُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا يَهُودِيَّةٌ فَقَالَ إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا
جنازہ کے لئے کھڑے ہوجانے کے بیان میں
سریج بن یونس، علی بن حجر، اسماعیل ابن علیہ، ہشام دستوائی، یحییٰ بن ابی کثیر، عبیداللہ بن مقسم، حضرت جابر ؓ بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا اس کی وجہ سے آپ ﷺ کھڑے ہوگئے ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ تو یہودی کا جنازہ ہے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا موت گھبراہٹ ہے جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ۔
Top